تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اوپو کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ پہلا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاریاں

  24 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:09     |     ٹیکنالوجی

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کا صف اول کا موبائل فون برانڈ اوپو پاکستان میں اپنے نئے سیلفی سمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔اوپو کا یہ جدید ترین سمارٹ فون پاکستان میں نہ صرف فل اسکرین ماڈل ہوگا بلکہ یہ بہترین سیلفیاں کھینچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی آراستہ ہے۔

اس کی بدولت مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور قائدانہ کردار کے حامل فون برانڈ کے طور پر اوپو کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ پاکستان میں پہلی بار کسی بھی فون برانڈ کی جانب سے سیلفی لینے کےلئے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔اس نئے سیلفی ایکسپرٹ سمارٹ فون میں بنیادی نوعیت کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ اس سمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر تصاویر کے عالمی ڈیٹا بیس کی مدد کے ساتھ خوبصورت سیلفی تصویر بناتا ہے۔ اس ڈیوائس میں اوپو کا پہلا فل سکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے ماڈل ہے اور فون کی جسامت میں کسی اضافے کے بغیر روشن اور رنگ برنگی تصویروں کے ساتھ لطف اندوز کرتا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسکرین صارفین کو مزید روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے۔نئے سیلفی ایکسپرٹ سمارٹ فون میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے تاکہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون نومبر کے دوسرے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>