تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سام سنگ کمپنی نے لوگوں پر گلیکسی نوٹ 8 کی بارش کر دی

  24 اکتوبر‬‮ 2017   |    07:38     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیو زڈیسک )سام سنگ کمپنی نے لوگوں پر گلیکسی نوٹ 8 کی بارش کر دی ، تفصیلات کے مطابق مشہور موبائل کمپنی سام سانگ نے دوران پرواز 200مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 بانٹ دیئے ۔ سام سنگ کمپنی کو اس سے قبل گلیکسی نوٹ 7 میں بہت سی شکایات موصول ہوئیں اور صارفین نے دلبرداشتہ ہو کر نوٹ 7 خریدنے سے انکار کر دیا ، جس پر سام سنگ کمپنی نے سپین سے

آنے والی ایک فلائٹ میں سوار 200مسافروں میں گلیکسی نوٹ 8 کو فری میں تقسیم کیا ، موبائل کی فری تقسیم سے مسافر بالکل غافل تھے لیکن جیسے سام سنگ گلیکسی ملازمین نے کمپنی کا یہ اعلان کیا کہ ہم آپ کو ایک تحفہ دینے جارہے جس سے ہر چہرے پر مسکرائٹ پھیل گئی ۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نوٹ 8باقی سیٹ سے بالکل مختلف ہے اس میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آئے گا ۔ اس دوران جہاز میں سوار مسافروں نے ایک سیلفی بھی گلیکسی نوٹ 8کیساتھ شیئر کی ہے ۔ جس کی سپین میں قیمت 1000 ڈالر ہے۔ ان ڈبوں پر ہسپانوی زبان میں لکھا تھا کہ ایک سال قبل ہم نے آپ سے یہ موبائل فون بند کرنے کی درخواست کی تھی ، آج ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>