تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

انسٹاگرام نے ”ہیلو وین “ سے متاثر ہوکر زبردست فیچر متعارف کروا دیا

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:32     |     ٹیکنالوجی

ممبئی(ویب ڈیسک)فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’ہیلو وین‘ کے خوفناک چہروں سے متاثر ہوکر زبردست فیچر متعارف کروا دیاجس میں نئے فلٹرز اور اسٹیکرز موجود ہوں گے جو صارفین کو یکم نومبر سے دستیاب ہوں گے۔نیا سپر زوم فیچر صارفین کو شارٹ ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں آسانی فراہم کرے گا جس میں

زوم کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو کے بیک گرو¿انڈ میں تین قسم کی آواز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یعنی ڈرامائی انداز میں حیران ہوکر دکھانا بھی آسان ہوگا۔سپر زوم فیچر ریکارڈ بٹن کے اندر موجود ہوگا، جب صارف کیمرا آن کرے گا تو سپر زوم فیچر اسکرین کے نچلے ریکارڈ بٹن میں میں واضح ہوگا۔اس کی مدد سے صارف 3 سیکنڈ یا اس سے زائد ویڈیو میں اپنے آپ کو یا جس چیز کو بھی ریکارڈ کر رہا ہے اس کو زوم کرکے دکھا سکتا ہے۔اس سے قبل انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے گو لائیو فیچر بھی متعارف کیا گیا تھا جس کی ویڈیو لائیو کے بعد محفوظ کی جاسکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>