تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٹویٹر نے ذرائع ابلاغ کے اشتہارات بلاک کر دیئے

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:46     |     ٹیکنالوجی

نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی میڈیا کے ادارے ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ روسی سرپرستی میں کام کرنے والے اخباری اداروں، اسپوتنک اور آر ٹی‘ کی جانب دینے والے اشتہارات کو بلاک کر دیا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے نے گزشتہ روز اپنے بلاگ میں شامل ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام ہمارے

جاری عزم کا حصہ ہے کہ ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی بلند اخلاقی کے تحفظ میں مدد دی جائے۔ٹویٹر نے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جنوری میں سامنے لائی گئی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، جو اس نتیجے پر پہنچی کہ روسی حکومت نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے شروع میں امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے آر ٹی اور اسپوتنک کا نام لیا تھا کہ وہ 2016ء کے صدارتی انتخاب میں خلل ڈالنے کے لیے روسی سرپرستی میں مداخلت کی کوشش کرتے رہے، جس چیز کو ہم نہیں چاہیں گے کہ ٹویٹر پر آئے۔روسی وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان، ماریا زخارووا نے اس پابندی کو امریکا کی جانب سے آر ٹی پر بندش کا ایک اور جارحانہ قدم قرار دیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>