تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اب گوگل کا کوئی بھی ڈومین استعمال کریں، گوگل آپ کو مقامی نتائج ہی دکھائے گا

  31 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:02     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)گوگل کی آئی او ایس کے لیےموبائل ایپ، موبائل ویب سائٹ، ڈیسک ٹاپ کے گوگل اور گوگل میپس میں چند اہم تبدیلی کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے آپ گوگل پر جب بھی سرچ کرتے تھے، گوگل آپ کو ملک کے ڈومین کے لحاظ سے نتائج دکھاتا تھا۔ مثال کے طور پر google.com.pk پر سے

سرچ کرنےپر گوگل آپ کو پاکستان سے متعلق نتائج پہلے دکھاتا تھا۔ اسی طرح google.co.uk پر سرچ کرنے سے آپ کو زیادہ نتائج برطانیہ کے حوالے سے ملتے تھے۔اب ایسا نہیں ہوگا۔ اب آپ گوگل کے کسی بھی ڈومین یا کسی بھی ملک کے گوگل ڈومین پر سرچ کریں، گوگل آپ کو مقامی نتائج ہی دکھائے گا۔ مثال کےطور پر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے google.co.uk پر سرچ کریں گے تب بھی آپ کو نتائج پاکستان سے متعلق ہی ملیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ آج کل 20 فیصد سرچ لوکیشن سے متعلق ہوتی ہیں، اسی وجہ سے گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام صارفین کو اُن کی موجودہ لوکیشن کے حساب سے ہی نتائج دکھائےجائیں گے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی لوکیشن پر رہتے ہوئے دوسرے ملک کے سرچ رزلٹ حاصل کریں تو اس کے لیے آپ کو سیٹنگ میں جا کر اس ملک کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے نتائج آپ چاہتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>