تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا بھر میں واٹس ایپ کی عارضی معطلی سے صارفین پریشان

  3 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:35     |     ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے

سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔دنیا بھر میں واٹس ایپ کی عارضی معطلی سے صارفین پریشاندنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔ان کے مطابق ’ہر کوئی واٹس اپ بند ہونے کے حوالے سے ٹوئٹر کا رخ کررہا ہے‘۔جبکہ انہوں نے واٹس اپ صارفین کی حالت تصویر کے ذریعے بیان کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کے آغاز پر بھی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام رہے تھے۔واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔واضح رہے کہ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>