تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 27 کروڑ جعلی اکاونٹس

  6 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:29     |     ٹیکنالوجی

کیلی فورنیا(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 27 کروڑ جعلی اکاونٹس کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فام کو استعمال کرنے والے صارفین کے 27 کروڑ اکاؤنٹس جعلی ہیں جب کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس پر حکام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

رواں ہفتے فیس بک نے مالی سال کے سہ ماہی رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اسی دورانیے میں جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کے مجموعی صارفین میں سے 10فیصد اصلی اکاونٹ ہولڈر ز ایسے ہیں جو ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ ان جعلی اور ڈپلیکیٹ اکاوؤنٹس کی بھرمار سے پریشان ہے اور وہ قانونی ماہرین سے مذکورہ اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>