تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

واٹس ایپ کی جعلی ایپ 10 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کی گئی

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:47     |     ٹیکنالوجی

ہمارے ارد گرد جعلی خبروں، اسپیم، وائرسس کی بھرمار ہے تاہم گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاون لوڈ کرنا محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ایک ریڈٹ صارف کی پوسٹ نے واٹس ایپ کی جعلی ایپ کی گوگل پلے اسٹور کی موجود نے اس تاثر کو ختم کردیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر 'اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر' کے نام سے جعلی واٹس

ایپ ایپ کو دس لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کیا جاچکا ہے۔ یہ ایپ تقریباً واٹس ایپ جیسی ہی دکھائی دیتی ہے۔ اس ایپ کو اسی ریڈٹ صارف کی جانب سے فلیگ کیا گیا جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اس جعلی ایپ میں اشتہارات کی بھرمار تھی۔تاہم یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور کو چکما دینے میں کیسے کامیاب ہوگئی؟ ٹیک ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق اس ایپ کے ڈیویلپرز نے واٹس کے ہی کوڈ کا استعمال کیا اور صرف ایک اسپیس کا اضافہ کردیا جس کے باعث گوگل پلے اسٹور اسے پکڑنے میں ناکام رہا۔ اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے بھی ایپ ڈاون لوڈ کرنے سے قبل اس کی تحقیق ضروری ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>