تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

999 ڈالر کے آئی فون ایکس کی اصل لاگت کیا ہے؟

  9 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:17     |     ٹیکنالوجی

آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا فون ہے جس کی قیمت کا آغاز ہی 999 ڈالرز (ایک لاکھ پانچ ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے جبکہ 256 جی بی ماڈل تو گیارہ سو ڈالرز سے بھی زیادہ کا ہے۔ یقیناً ایپل کو اس کی تیاری پر کافی خرچہ کرنا پڑتا ہے مگر یہ اتنا بھی مہنگا نہیں جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔

درحقیقت آئی فون ایکس کی تیاری پر ایپل کا کل خرچہ 357.50 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) آتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک گیجیٹ ریویو کمپنی یا سائٹ ٹیک انسائٹس نے کیا اور اس مقصد کے لیے اس نے ایک آئی فون ایکس کو کھول کر اس کے پرزہ جات کے اخراجات کی فہرست مرتب کی۔ ویسے یہ بات ذہن میں رکھیں یہ محض تخمینہ ہے اور حقیقی قیمت نہیں جو ایپل فی فون کی تیاری پر خرچ کرتی ہے، کیونکہ امریکی کمپنی نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ویسے اگر ایک آئی فون ایکس 999 ڈالرز میں فروخت ہوتا ہے اور اس کی تیاری کا تخمینہ 357.50 ڈالرز ہے تو اس کو مدنظر رکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فی ڈیوائس ایپل کو 64 فیصد کا منافع ہورہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شرح آئی فون ایٹ میں 59 فیصد ہے، یعنی ایپل اپنے مہنگے فون سے سستی ڈیوائس سے زیادہ منافع کما رہی ہے۔ نئے آئی فون ایکس کے ہارڈ وئیر میں بڑا او ایل ای ڈی ڈسپلے، وائرلیس چارجنگ اور ٹرو ڈیپتھ کیمرہ سسٹم جیسی نئی چیزیں دی گئی ہیں اور اسی لیے قیمت بھی بڑھ گئی۔ ٹیک انسائٹس کی رپورٹ کے مطابق 5.8 انچ کا او ایل ای ڈی پینل اور اس کے متعلقہ پرزہ جات کی لاگت 65.50 ڈالرز ہے جو کہ آئی فون ایٹ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے زیادہ ہے جو کہ 36 ڈالرز ہے۔ ایک اور دلچسپ چیز یہ ہے کہ آئی فون ایٹ پلس کے 256 جی بی کے ورژن کی تیاری کی لاگت 367.50 ڈالرز ہے اور اس طرح یہ فون آئی فون ایکس کے 64 جی بی ماڈل سے زیادہ مہنگا پڑتا ہے، حالانکہ قیمت میں آئی فون ایکس زیادہ مہنگا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ آئی فون ایکس کی قیمت اس معیار کے مطابق ہے جو آپ اس ڈیوائس میں دیکھ سکیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>