تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آئی فون ایکس صارفین کیلئے ” 360 ڈگری سیلفی “فیچر متعارف

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:26     |     ٹیکنالوجی

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون ایکس میں 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف کروادیا، صارفین کو یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کلپ ایپس کے آپشن کا استعمال کرنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق صارفین 360 ڈگری سیلفی سین کے لیے مختلف جگہوں کے بیک گراونڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی منفرد فلٹرز بھی

استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ سیلفی سین فیچر کی مدد سے صارفین اپنی 360 ڈگری سیلفی کے بیک گراونڈ میں دریا کا کنارا، شہر اور بازار جیسی جگہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں 360 ڈگری سیلفی سین کی تصاویر اور ویڈیوز میں اپنی پسند کا کوئی گانا بھی بیک گراونڈ میں لگایا جاسکتا ہے۔ایپل کے ایپس پروڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر سوسان پریسکاٹ کے مطابق کلپ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بنانا آسان ہوجائے گا اور سیلفی سین صارف کو بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین اس فیچر میں 10 ڈیزائن سینز کا استعمال کرسکتے ہیں جس میں منفرد لوکیشن، کیریکٹرز، کلرز اور ویڑول اسٹائل موجود ہوں گے۔جس میں منفرد لوکیشن، کیریکٹرز، کلرز اور ویڑول اسٹائل موجود ہوں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>