تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ کونسی پرکشش مراعات بھی دی جاتی ہیں؟

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:00     |     ٹیکنالوجی

لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے۔ مارک زکر برگ نے 2004ء میں فیس بک کو اپنے کچھ دوستوں کی مدد سے بنایا تھا اور آج فیس بک دنیا بھر کے لوگوں کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ فیس بک کے تقریباً سترہ ہزار ملازم ہیں جنہیں نتخواہ کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کی سہولتیں اور مراعات

بھی دی جاتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ فیس بُک انتظامیہ اپنے ملازمین کو کون سی مراعات دیتی ہے۔ بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کو چار ماہ کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ ملتی ہیں۔ بچے کی پیدائش پر والدین کو "بے بی کیش" کی مد میں چار ہزار ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔ فیس بک کے ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کو سائیکل کی مرمت کی سہولت بھی ملتی ہے۔ اپنی صحت کا دھیان رکھنے والے ملازمین کو ایک ویل نَس الائونس دیا جاتا ہے۔ کل وقتی ملازمین کو اکیس یوم کے لیے کہیں سیر کے لیے بھی بھیجا جاتا ہے۔ مینلو پارک، کیلیفورنیا میں موجود فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں ملازمین کے کھیلنے کے لیے ہر قسم کی ویڈیو گیم بھی موجود ہے۔ فیس بک اپنے ملازمین کو ہر روز کھانا بھی دیتا ہے۔فیس بک ہیڈ کوارٹر میں ملازمین کو ایک حجام کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ملازمین کے لیے دفتر میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوتے ہیں جن سے وہ مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ اُن کے لیے ویلٹ پارکنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ جن ملازمین کے پاس برقی کار موجود ہے انہیں مفت چارجنگ پوائنٹ بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ ان سب سہولتوں کے علاوہ فیس بک اپنے ملازمین کو ڈرائی کلیننگ کی بھی سہولت مہیا کرتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>