تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا کی بڑی امریکی کمپنی ”ایپل “ کے تمام دعوےٹھس کر گئے

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:26     |     ٹیکنالوجی

کیلی فورنیا (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )دنیا کی بڑی امریکی کمپنی ”ایپل “ کے تمام دعوےٹھس کر گئے ، کمپنی نے اپنے سب سے مہنگے فون میں بڑے نقص کا اعتراف کرلیا جو کہ گزشتہ دنوں صارفین کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی کہ آئی فون ایکس زیادہ ٹھنڈے ماحول میں کام نہیں کرتا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ کہ یہ چلتے چلتے رک ہوجاتا ہے۔

ایپل کمپنی نے صارفین کے بتائے گئے کولڈ گیٹ مسئلہ کو تسلیم کیا اور بیان دیا کہ اگر صارف کے ارد گرد سردی کا موسم ہو تو اکثر آئی فون ایکس کو استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ساتھ ہی ایپل نے اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کی کہ جلد ہی اس مسئلہ کو حل کردیا جائے گا جس کے لئے نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اس سافٹ کے جاری کرنے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔اس سے قبل بھی ایپل کا مہنگا ترین آئی فون ایکس کی مضبوطی جانچنے کے لیے ایک کمپنی اسکوائر ٹریڈ نے اس کا ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


>