تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نظامی شمسی سے باہر زمین جیسے ماحول والا قریب ترین سیارہ دریافت

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:55     |     ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) نظامی شمسی سے باہر زمین جیسے ماحول والا قریب ترین سیارہ دریافت ہوا ہے، یورپی خلائی ادارے کے مطابق Ross 128b نامی سیارے کا ماحول زمین سے ملتا جلتا ہے جو اپنے سورج کے گرد گردش کرتا ہے اور درجہ حرارت بھی زمین جتنا ہی ہے۔نظام شمسی سے باہر زمین جیسے ماحول اور جسامت والا قریب ترین سیارے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سیارہ صرف گیارہ نوری سال کی دوری پر ہے۔ یورپی ماہرین فلکیات کے مطابق سیارے کا زمین سے فاصلہ بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق نیا سیارہ زمین سے صرف گیارہ نوری سال کے فاصلے پر ہے، موجودہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس سیارے تک پہنچنے میں ایک لاکھ 41 ہزار سال لگیں گے تاہم زمین اور اس نئے سیارے کے درمیان فاصلہ بتدریج کم ہو رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>