تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ابتہاج محمد ایک امریکی مسلم خاتون ہیں

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:13     |     ٹیکنالوجی

لاہور(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) ابتہاج محمد ایک امریکی مسلم خاتون ہیں۔ یہ امریکہ کی طرف سے پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی امریکی مسلمان خاتون ہیں۔ امریکہ کی طرف سے اولمپک مقابلوں میں حجاب پہن کر کھیلنے کی وجہ سے ان کو زیادہ شہرت ملی۔ ابتہاج ایک فنسر یعنی شمشیر باز ہیں اور وہ امریکی فنسنگ ٹیم کی رکن بھی ہیں۔

اولمپکس 2016ء میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2014ء میں روس میں ہونے والے عالمی فنسنگ کے مقابلے میں انہوں نے سونے کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔گزشتہ روز گڑیا بنانے والی مشہور کمپنی باربی نے ابتہاج محمد اور ان کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک حجاب پوش باربی گڑیا متعارف کی ہے جس کی شکل ابتہاج جیسی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>