تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

حکم نہ ماننے پر عدالت کا ایسا ایکشن کہ سکائپ کو نانی یاد آگئی

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:43     |     ٹیکنالوجی

اینٹرپ (نیوز ڈیسک) بیلجیئم کی عدالت نے احکامات کے باوجود کالز اور میسجز کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر مائیکروسافٹ کی آن لائن کمیونیکیشن سروس”سکائپ“ پر 36 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مقامی اپیل کورٹ کے جج نے سکائپ کے حکام کو ایک منظم جرم کی تفتیش کے حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے لیے ایک مشتبہ ملزم کی کالز اور میسجز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔بیلجیئم قوانین

کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو عدالتی احکامات کے مطابق اس قسم کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔سکائپ حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ ٹیلی کام آپریٹر نہیں اس لیے عدالتی احکامات کے باوجود تکنیکی مواد فراہم نہیں کر سکتے۔حکام کی جانب سے عدالت کو دیے گئے بیان کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بیلجیئم قوانین کے مطابق اسکائپ ’غیرمتنازع‘ ٹیلی کام آپریٹر ہے۔عدالت نے سکائپ کی جانب سے دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے آن لائن ٹیلی کمیونیکیشن ایپ پر 30 ہزار یورو (36 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کردیا۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد دیگر قانونی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>