تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گوگل کی نئی ایپلی کیشن گوگل فائلز گو اب بیٹا ورژن کے بعد تمام صارفین کے لیے جاری کر دی گئی

  11 دسمبر‬‮ 2017   |    06:58     |     ٹیکنالوجی

گوگل کی نئی ایپلی کیشن گوگل فائلز گو اب بیٹا ورژن کے بعد تمام صارفین کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔فائلز گو بنیادی طور پر ایک فائل منیجر ہے، جسے Go Edition کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔یہ ایپلی کیشن آپ کی فائلوں کی ڈائریکٹری دکھانے کی بجائے فائلوں کو تصاویر، ویڈیوز، آڈیو، ڈاکیومنٹس اور ایپس وغیرہ کی شکل میں دکھاتی ہے۔اس ایپلی کیشن سے فائلیں کسی بھی ایسے صارف کو بھیج سکتے ہیں

، جس کے موبائل میں فائلز گو ایپلی کیشن انسٹال ہوگی۔یہ فائلیں آپ وائی فائی کی مدد سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ بغیر نیٹ ورک ڈیٹا استعمال کیے تیزی رفتاری سے بھی دوستوں کے ساتھ فائلیں شیئر کر سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن صارفین کو استعمال نہ ہونے والی یا ڈپلیکیٹ ایپلی کیشن بھی ڈیلیٹ کرنے کی تجاویز دیتی ہے۔اس ایپلی کیشن سے آپ اپنی فائلیں اپنی پسندیدہ کلاؤڈ سٹوریج سروس پر بھی اپ لوڈ کر سکتےہیں۔فائلز گو اب پلے سٹور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>