تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جنوری کو چین میں تقریب میں نوکیا 9 اور نوکیا 8 متعار ف کر اءے جا یٔں گے۔

  11 دسمبر‬‮ 2017   |    07:36     |     ٹیکنالوجی

چین (ڈیلی آزاد)نوکیا 9 کے حوالے سے پہلے کئی افواہیں اور لیکس سامنے آ ئی ہیں ۔چین سے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس فون کو اگلے مہینے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ایچ ایم ڈی 19 جنوری کو چین میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس تقریب میں نوکیا 9 کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگلی نسل کےنوکیا 8 کو بھی اسی تقریب میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

یہ دونوں سمارٹ فون چینی مارکیٹ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ہیں یعنی اس میں جو خصوصی روم ہے، اس میں گوگل سروسز کی جگہ مقامی متبادل سروسز ہیں۔نوکیا 9 کی قیمت بھی لیک ہوئی ۔ اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 560 ڈالر ہے جبکہ 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 4199 یوان یا 635 ڈالر ہے۔افواہوں کے مطابق نوکیا 9 میں 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے ہوگا جس کی ایکسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی اورڈؤئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے یعنی واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی نہیں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>