تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چینی مارکیٹ میں ہواوےچھا گیا، سام سنگ کو مات دے دی

  12 دسمبر‬‮ 2017   |    06:52     |     ٹیکنالوجی

چین (ڈیلی آزاد) کنتار ورلڈ پینل نے گلوبل سمارٹ فون مارکیٹ کے حوالے اسے اپنے اگست سے اکتوبر 2017 کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چینی مارکیٹ میں ہواوے، شومی، ایپل، ویوو اور اوپو کا مجموعی مارکیٹ شیئر 91 فیصد ہے۔چینی مارکیٹ میں ایپل مزید مستحکم پوزیشن پر ہوتی لیکن آئی فون 10 کے تاخیر سے اجرا کے باعث اب ایپل بھی کافی پیچھے ہے۔چین کے شہری علاقوں ، جہاں 3جی سگنل تھوڑے کمزور ہوتے ہیں، میں ہواوے، اوپو اور ویوو اپنی ڈیوائسز آف لائن سٹورز میں فروخت کرتے ہیں اور سٹورز پر انہی کی اجارہ داری ہے۔

چینی آن لائن مارکیٹ میں شومی کی اجارہ داری ہے لیکن شومی آف لائن سٹور پر بھی ڈیوائسز فروخت کرتی ہے۔کنتار کے تجزیہ کار ڈومینک سونیبو نے بتایا کہ چینی برانڈ جیسے میزو، لی ٹی وی(LeTV)، کول پیڈ، زیڈ ٹی ای اور لینوو بھی شومی کے مقام پر ہی تھے لیکن پھر اُن کی رفتار ویسی نہ رہی، ان میں سے اب بہت سے مارکیٹ میں 1 فیصد سے بھی کم شیئر رکھتے ہیں۔انہوں نے سام سنگ کے بارے میں بتایا کہ چینی مارکیٹ میں سام سنگ کی کارکردگی بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اس کا مارکیٹ شیئر بس 2.2 فیصد تک گر گیا ہے۔کنتار ورلڈ پول نے آپریٹنگ سسٹم ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بتایا کہ یورپ میں اینڈروئیڈ کے شیئر میں 4.3 فیصد اور امریکا میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ آئی فون 10 کی لانچ میں تاخیر ہے۔چین کے شہری علاقوں میں ایپل کا مارکیٹ شیئر0.5 فیصد بڑھا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>