تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فیس بک نے چھٹیوں کے لیے نئے فیچرز جاری کر دئیے، فیس بک میسنجر کی ویڈیو چیٹ میں اب سانتا اور روڈولف فلٹر

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    07:35     |     ٹیکنالوجی

فیس بک نے چھٹیوں کے لیے نئے فیچرز جاری کر دئیے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم فیچر تو کارڈز کا ہے۔ اس فیچر سے فیس بک صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ہالیڈے کارڈز بھیج سکتے ہیں۔صارفین ان کارڈز میں خصوصی تصاویر اور پیغامات شامل کر سکتے ہیں۔ان کارڈ کے ڈیزائن میں ستاروں اور فاختاؤں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ جلد ہی صارفین اپنی پوسٹ میں چھٹیوں کے حوالے سے بیک گراؤنڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

فیس بک کے متعارف کرائے ہوئے دوسرے ایفکٹس کیمرے کے حوالے سے ہیں۔ کرسمس، حانوکا اور کوانزا(Kwanzaa) کے موقع پر فیس بک نے کیمرے کے لیے خصوصی سٹیکرز اور ایفکٹس شامل کیے ہیں۔مثال کے طور پر فیس بک میسنجر کی ویڈیو چیٹ میں اب صارفین سانتا اور روڈولف فلٹر شامل کیے جا سکتےہیں۔اس کے علاوہ کرسمس لائٹس اور دوسرے بہت سے رنگین فریمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایسے صارفین جو سال نو کی تقریبات کو جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، فیس بک نے اُن کےلیے بھی خصوصی لائیو براڈ کاسٹنگ کے لیے ایفکٹس شامل کیے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>