تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’ایپل‘ نے معروف میوزک سرچ ایپ ’شزام‘ کوچالیس کروڑ ڈالرمیں خرید لیا

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    07:19     |     ٹیکنالوجی

نیویارک (ڈیلی آزاد) گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ فون اور دیگر اسمارٹ آلات تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے معروف میوزک سرچ ایپ ’شزام‘ کو خرید لیا، تاہم اس وقت اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔تاہم اب ایپل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اس نے برطانوی میوزک سرچ ایپلی کیشن کو خرید لیا۔اگرچہ ایپل نے ایپلی کیشن کو خریدنے کی تصدیق کردی، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے اس کو کتنی رقم میں خریدا۔تاہم ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ ایپل نے ’شزام‘ کو 40 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 40 ارب سے زائد) میں خریدا۔

خبر کے مطابق ایپل کی جانب سے ’شزام‘ کو خریدنے کی کوششیں گزشتہ 5 ماہ سے کی جا رہی تھیں، تاہم یہ سودہ اس وقت ہی ممکن ہوا جب میوزک سرچ ایپلی کیشن کو اسنیپ چیٹ اور اسپوٹی فائی بھی خریدنے کے لیے میدان میں کود پڑیں۔اگرچہ ’شزام‘ براہ راست ایپل کی کمائی پراثر انداز نہیں ہو رہی تھی، تاہم شزام کے کئی ایسے فیچرز تھے جو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی کمائی کو ہدف بنا رہے تھے۔خیال رہے کہ ’شزام‘ اسمارٹ موبائل سمیت ڈیسک ٹاپ پر بھی کام کرتی ہے، یہ ایپلی کیشن کوئی بھی میوزک ویڈیو، ٹی وی ڈرامہ، اشتہار یا فلم جلد سے جلد ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن کسی سرچ انجن کی طرح کام کرتی ہے، تاہم ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، بلکہ آڈیو، تصاویر، تھری ڈی، اینیمیٹڈ اور وڑوئل افیکٹس کی تصاویر بھی ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، ڈراموں اور اشتہارات کو ڈھونڈا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے یہ ڈاؤن لوڈ بھی جاسکتی ہیں۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ٹیکنالوجی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>