تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

رشی کپوربھارتی ٹیم کی شکست کے بعدانتقال کرگئے

  19 جون‬‮ 2017   |    10:31     |     شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستان اوربھارت کے ما بین کھیلےجانیوالے چیمپنزٹرافی کے فائنل مقابلے کوباپ بیٹے کامقابلہ کہنے والے بالی ووڈ اداکاررشی کپورسوشل میڈیاصارفین کے نشانے پرآگے ہیں ،صارفین نے اداکارکی موت کی افواہیں پھیلانی شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرگردش کرتی پوسٹ میں اطلاع دی گئی ہےکہ بھارت کی

شرمناک شکست کے بعدبھارتی اداکاررشی کپورکی موت واقع ہوگئی ہے ۔سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے جاری کی گئی ایک تصویرمیں رشی کپورکی میت کولے جاتے دکھایاگیاہے اورساتھ لکھاہے کہ رشی کپوربھارت کی شرمناک شکست کے بعدذلت برداشت نہ کرسکے اورچل بسے۔یادرہے پاکستان اوربھارت کے فائنل میچ سے قبل بھارتی اداکاررشی کپورنے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاتھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پلیزاس بارہمارے مقابلے میں کسی ٹیم کوبھیجنااس بارباپ کامقابلہ بیٹے سے ہے ۔باپ توباپ ہوتاہے۔رشی کپورکی جانب سے جاری کیے پیغا م کے بعدپاکستانی صارفین نے جہاں انہیںکھری کھری سنائیں تھیں وہیں فائنل میچ میں پاکستان کی ناقابل یقین فتح کے بعدان کی موت کی خبریں پھیلاناشروع کردیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
13%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>