تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چین نے عوام کے سامنے ایسے مجسمے رکھ کہ کہ دیکھنے کیلئے لاکھوں لوگ پہنچ گئے

  9 جنوری‬‮ 2017   |    09:20     |     بین الاقوامی

ہاربن (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )چین میں آئس اینڈ سنو فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق برف کے اس سالانہ تہوار میں کئی ملین افراد شریک ہوتے ہیں۔ موسم سرما کے اس تہوار کو دنیا کے سب سے رنگا رنگ تہواروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔اس میلے کا افتتاح پانچ جنوری کو رات گئے ہوا جو کہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔ پہلے روز بڑی تعداد میں لوگ اس میلے میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے اور وہاں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اس میلے میں رکھے گئے عجائبات کی عمر فقط چند ہی روز ہوتی ہے۔ یہ میلہ چین کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونے والے شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اس میلے کے دوران نہ صرف جانوروں بلکہ تاریخی عمارتوں کے مجسمے بنائے جاتے ہیں۔ سردیوں میں اس علاقے کا درجہ حرارت منفی 25 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔اس 33 ویں آئس فیسٹیول میں شریک ایک جوڑے کا مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’یوں لگتا ہے کہ آپ کسی دوسری ہی دنیا میں آ گئے ہیں۔ ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز برف سے بنی ہے اور نازک ہے۔

‘‘مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بعض مجسمے 340 میٹر تک طویل ہیں اور انہیں تعمیر کرنے کے لیے تقریبا پانچ پانچ سو کاریگروں نے شرکت کی اسے ہر سال چین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے گئے ہوئے سیاح دیکھتے ہیں۔اس خطے کی روایت میں نہ صرف مجسمے بنانا شامل ہے بلکہ دریائے سنگ ہاؤ کے برفیلے پانی میں تیراکی کا مقابلہ بھی کروایا جاتا ہے۔ اس مقابے میں زیادہ تر درمیانی عمر والے اور عمر رسیدہ افراد شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>