تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی فو جی جوان کے الزا ما ت، وزیر داخلہ نے بڑ ا اقدام اُٹھالیا

  10 جنوری‬‮ 2017   |    11:34     |     بین الاقوامی

نئی دہلی(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)انڈیا میں بارڈر سکیورٹی فورسز، بی ایس ایف نے ایک فو جی جوان کی طر ف سے نا قص کھا نے کی فرا ہمی کے عا ئد الزا ما ت کا سخت نو ٹس لے لیا ۔انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا: 'میں نے ہوم سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ بی ایس ایف سے فورک رپورٹ طلب کریں اور اس بابت مناسب اقدام اٹھائیں۔'ادھر بی ایس ایف نے بھی ان کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے اور اس

معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بارڈر سکیورٹی فورسز کے ترجمان شبھید بھاردواج نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کے نوٹس میں ہیں اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تیج بہادر یادو نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی اپنے ویڈیو کلپ میں سرحد کے محافاظوں کو ملنے والے کھانے کی کوالٹی کے متعلق سوال اٹھایا ہے۔انھوں نے الزام لگایا ہے کہ جوانوں کے لیے سامان کی کمی نہیں ہے لیکن ان کے حصے کا سامان فوجی افسر بازار میں فروخت کر رہے ہیں اور انھیں مناسب کھانا تک نہیں ملتا ہے۔بی ایس ایف کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب کی جانے والی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'بی ایس ایف جوانوں کی دیکھ بھال کے متعلق سے بہت حساس ہے۔ بعض معاملات میں ممکن ہے کہ لاپرواہی ہوئی ہو۔ اگر ایسا ہے تو اس کی جانچ کی جائے گی۔ اعلی افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں۔'تیج بہادر اپنے ایک ویڈیو میں کہتے ہیں کہ آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں ہم سرحد کی حفاظت کے لیے کتنے مشکل حالات میں، دیکھنے میں یہ برف بہت خوبصورت لگتی ہے، تاہم اس برفیلے موسم میں گیارہ سے بارہ گھنٹوں تک کھڑے رہ کر سرحد پر ڈیوٹی کرنا آسان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا جس طرح کا کھانا جوانوں کو دیا جاتا ہے وہ کھا کر اس طرح کی ڈیوٹی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین تصاویر


>