تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دفاعی اخراجات میں اضافے،میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کا ایرانی منصوبہ

  10 جنوری‬‮ 2017   |    11:41     |     بین الاقوامی

تہران(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)ایران میں مجلس شوریٰ پارلیمنٹ نے فوجی اخراجات میں 5 فی صد اضافے کے ساتھ ساتھ متنازع میزائل پروگرامات کو اپ گریڈ کرنے کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ایران کے دفاعی پروگرام میں تہران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام بھی شامل ہیں جنہیں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت میں روکنے کا تہیا کر رکھا ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سال 2015ء اور 2016ء کے بجٹ میں ایران کی باضابطہ فوج، پاسداران انقلاب اور وزارت دفاع کے بجٹ میں 2 فی صد اضافہ کیا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب پر تنقید، دفاعی بجٹ میں اضافے اور میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم کی راہ پر چل رہا ہے، کیونکہ تہران نے حالیہ مہینوں کے درمیان بیلسٹک میزائلوں کے جو تجربات کیے ہیں وہ اقوام متحدہ کی عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ نے گذشتہ برس منظور کردہ قرارداد میں ایران پر اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے پر زور دیا تھا ساتھ ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روک دے جب کہ ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل ڈیزائن نہیں کررہا ہے۔ دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بجٹ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق 173 ارکان پارلیمنٹ نے ایران کے پانچویں ترقیاتی بجت میں تہران حکومت سے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے دفاعی بجٹ میں پانچ فی صد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ ایران کو مضبوط علاقائی قوت بنانے اور قومی سلامتی کے لیے بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے، سائبر جنگ کی صلاحیت بڑھانے اور بغیر پائلٹ جنگی مقاصد کے لیے ڈرون کی تیاری کے لیے پیش کردہ بل کی مخالفت صرف 10 ارکان کی طرف سے کی گئی۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران جن بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کررہا ہے وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں لیکن امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے سمجھوتے کو بدترین قرار دے کر اس کی سخت مخالفت کرچکے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>