تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکا نے پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی بلیک لسٹ کردیے

  10 جنوری‬‮ 2017   |    11:54     |     بین الاقوامی

دبئی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اثاثہ جات مانیٹرنگ کرنے والے دفتر نے سات افراد کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے روسی عہدیداروں میں جرائم سے متعلق ایک تفتیش کار اور صدر ولادی میر پوتن کی مقرب دو شخصیات شامل ہیں۔ ان پر ایک اپوزیشن رہ نما کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ پابندیوں کی فہرست میں آنے والی روسی شخصیات میں سابق انٹیلی جنس الیکزینڈر لیٹفیننکو کا نام بھی شامل ہے۔ امریطکا میں بلیک لسٹ کی گئی تین دیگر روسی شخصیات میں الیکزینڈر پاسٹریکن، انڈرے لوگوفوی اور دیمتری کوفتون شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>