تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بدعنوانی کے الزام میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو سزائیں

  10 جنوری‬‮ 2017   |    11:18     |     بین الاقوامی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں 4 سال پہلے بدعنوانی کیخلاف شروع ہونیوالی مہم کے دوران اب تک تقریباً بارہ لاکھ افراد کو پکڑا جا چکا ہے اور سزائیں سنائی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں متعلقہ محکمے سینٹرل کمیشن فار انسپکشن اینڈ ڈسپلن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران ایک ارب یورو سے زیادہ مالیت کے اثاثے بھی ضبط کئے گئے، کرپشن کے تقریباً 2600 مشتبہ ملزمان کو بیرونی ممالک سے چین کے حوالے کیا گیا۔محکمے کے ایک سرکردہ

نمائندے لو ڈونگ چوآن نے بتایا کہ کرپشن کیخلاف حتمی اور تباہ کن ضرب تک یہ مہم جاری رہے گی۔واضح رہے کہ 2016ء میں تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار سرکاری افسران کو سزا دی گئیں، جن میں مختلف وزارتوں میں کام کرنیوالے 76 اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>