تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکا میں اندھا دھند فائرنگ، 45 افراد ہلاک

  11 جنوری‬‮ 2017   |    10:15     |     بین الاقوامی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 45 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنیوالے مرکز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 136 واقعات میری لینڈ، فلوریڈا، اوہائیو، ٹیکساس، ایلی نوائے، کنساس، وسکونسن، جنوبی کیرولائنا، جارجیا اور الاباما میں پیش آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے 48 واقعات میں 16 افراد

ہلاک اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز امریکا بھر میں فائرنگ کے 88 واقعات درج کئے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے تھے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکا بھر میں فائرنگ کے 1141 واقعات ریکارڈ کئے گئے، جن میں 290 افراد ہلاک اور 613 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 11 سال سے کم عمر کے 11 بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>