تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مراکش کی حکومت نے برقع کی فروخت، پیداوار اور درآمد پر پابندی عائد کر دی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    10:42     |     بین الاقوامی

رباط (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)مراکش کی حکومت نے برقع کی فروخت، پیداوار اور درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں جس میں دکانداروں کو سٹاک ختم کرنے کے لیے اڑھتالیس گھنٹے دیئے گئے ہیں۔ مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے پابندی کی تصدیق کی ہے اور اس اقدام کی وجہ سیکیورٹی وجوہات کو قراردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں۔ مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں، حکومت کے اس اقدام سے متعلق ملک میں رائے بٹ گئی ہے جبکہ مراکش کے شاہ عبداللہ اعتدال پسند اسلام کے حامی ہیں۔

مراکش کے مبلغین نے حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مراکش کی آزادی اور انسانی حقوق کے مطابق مغربی سوئمنگ سوٹ پہننے کا حق ہے لیکن برقعے کا نہیں یہ قانون منظور نہیں کیا جا سکتا۔ مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ نے بھی مذمتی بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین تصاویر


>