تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سعودی حکومت کا ایران کو دعوت ، ایران نے تصدیق کردی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    12:22     |     بین الاقوامی

تہران( نیوز ڈیسک ) ایرانی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے اس سال ایرانی حجاج اکرام کیلئے حج کا باقاعدہ دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کا کہناہے سعودی عرب نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی ہے جس کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کا وفد سعودع عرب نہیں گیا

تھا۔سعودی امور حج کے ترجمان علی غازی عسکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اقدام پر ایران آئندہ چند دنوں میں اپنے جواب سے آگاہ کریگا۔’’گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کی آمد کے حوالے سے ہونے والی بات چیت اس ایک سوال پر آکر جمود کا شکار ہوگئی تھی کہ 2015ئ￿ کی حج کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں 464افراد کی وفات کے بعد ایرانی حجاج اکرام کو ویزے کہاں سے جاری کیے جائیں اور انکی سکیورٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے،سعودی میڈیا نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ سعودی وزارت حج کے وزیر نے 2017ئ￿ کی حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران سمیت دنیا کے 80ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>