تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکا سمیت 80 ممالک کےلیے ویزہ ختم

  11 جنوری‬‮ 2017   |    10:54     |     بین الاقوامی

منسک(نیوز ڈیسک) مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک اور امریکا سمیت 80 ممالک کے لئے 5 دن سے مختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر الیکزینڈر لوکا شینکو نے اس فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں جس پر ایک ماہ بعد عمل درآمد شروع ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے آمد پر ہوگا۔ان ممالک میں یورپی یونین،امریکا، انڈونیشیا ،چین ،ویت نام اور برازیل سمیت 80 ممالک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بیلاروس کی سیاحت کے لیے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی نہیں ہے۔بیلا روس کافی عرصے سے روس کی بالا دستی ختم کرنے کے لیے یورپ سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی جستجو میں مصروف ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین تصاویر


>