تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو ،ٹرمپ کی سنگین نتائج کی دھمکیاں

  12 جنوری‬‮ 2017   |    02:25     |     بین الاقوامی

نیویارک (نیوز ڈیسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بزفیڈ اور سی این این کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو ،جھوٹی رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بزفیڈ اور سی این این کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بز فیڈ کے

صحافی کے سوال پر پارہ ہائی ہوگیا،پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تلخ لہجے میں مت بولو ،تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو ،میں جواب نہیں دوں گا ،بزفیڈکوان کی رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔میں میڈیا کی آزادی کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ پروفیشنل ہو نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر ہو،کچھ میڈیا ہاؤسز منفی پراپیگنڈا کررہے ہیں جن میں بزفیڈ اور سی این شامل ہیں اپنا قبلہ درست کرلیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>