تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یوکرین : اسٹیج پر پتلون سے بے نیاز ہونے والا مسخرہ گرفتار

  17 مئی‬‮ 2017   |    12:42     |     بین الاقوامی

کیف (ویب ڈیسک)یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن ایواکوف نے بتایا ہے کہ پولیس نے اُس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے Eurovision Song Contest کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اپنی پتلون اتار دی تھی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب یوکرین کی گلوکارہ جمالا اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس حرکت کے دوران جسم پر آسٹریلوی پرچم لپیٹے ہوئے شخص کا نام وِٹالی سیڈیوک ہے اور وہ ایک ٹیلی وژن رپورٹر ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے اس منظر کو دیکھا۔ یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نامناسب حرکت کا ارتکاب کرنے والے شخص کو 72 گھنٹوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک صفحے پر تحریر کیا ہے کہ واقعے کے ذمے دار سیڈیوک کو جرمانے سے لے کر پانچ برس تک کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سیڈیوک ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ان میں امریکی اداکار بریڈ پِٹ کو زور دار مکا مارنا شامل ہے جب کہ وہ لاس اینجلس میں اپنے پرستاروں کو آٹوگراف دے رہے تھے۔ ایک مرتبہ سیڈیوک سینیما فیسٹول میں ایک اداکارہ کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہونے کے دوران اُس کے وسیع لباس کے اندر گُھس گیا تھا۔ اُس نے سانتا بابرا فلم فیسٹول کے دوران ایک مرتبہ امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو کمر سے سختی سے پکڑ کر معانقہ کیا۔ گریمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران گلوکارہ ایڈیلے کے ایوارڈ لینے کے دوران سیڈیوک چھلانگ لگا کر اسٹیج پر پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ ماسکو میں ایک پریمئر شو کے دوران اداکار وِل اسمتھ کو بوسہ دینے کے بعد اُس کو امریکی اداکار کی جانب سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین تصاویر


>