تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یہ تو ہونا ہی تھا ،ماریا شراپووا کیلئے بری خبر

  17 مئی‬‮ 2017   |    10:19     |     بین الاقوامی

پیرس (نیوز ڈیسک) فرنچ ٹینس فیڈریشن نے حیران کن طور پر روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کو دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے انکار کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک روسی حسینہ ماریا شراپووا کی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی سزا مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی تھی، تاہم فرنچ ٹینس فیڈریشن نے میگا ایونٹ کیلئے انہیں وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے انکار کردیا، وہ مسلسل دوسری مرتبہ فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لیں گی، ماریا کو دو مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کھیل کے اعلیٰ معیار کا احترام کرنا میری ذمہ داری اور مشن ہے، اس لئے ہم نے ماریا شراپووا کو وائلڈ کارڈ

انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے شراپووا اور ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی ہوگی، جس پر میں معذرت خواہ ہوں لیکن میرے خیال میں کھیل کو ڈوپنگ سے پاک رکھنے کیلئے یہ ضروری تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>