تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکا، 3 خواتین ہلاک

  18 جون‬‮ 2017   |    01:31     |     بین الاقوامی

بگوٹا(ویب ڈیسک) جنوبی امریکا کی ریاست کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کے شاپنگ مال میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بگوٹا شہر کے شمال میں واقع ایک شاپنگ مال میں دھماکا ہوا جس میں ایک فرانسیسی خاتون سمیت3 خواتین

ہلاک ہوگئیں، دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ صدر جوآن مینول سانتوس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بگوٹا کے میئر اینرک پینالوسا نے بتایا کہ سینٹرو اینڈینو پر ہونے والے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے میں مرنے والوں میں ایک کا تعلق فرانس سے ہے۔ کولمبیا کے حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایک چھوٹا بم دھماکے کے لیے خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔ یہ حملہ ہفتہ کی شام اس وقت ہوا جب شاپنگ مال میں بہت ہجوم تھا اور لوگ اتوار کو فادرز ڈے کے تحائف کی خریداری کے لیے شاپنگ مال آرہے تھے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی شناخت 23 سالہ فرانسیسی مہلوکین کے نام سے ہوئی جو شہر کے جنوب میں واقع ایک اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں۔ ہلاک ہونے والی دو دیگر خواتین کی عمریں 27 اور 31 سال بتائی جاتی ہے لیکن ان کی شہریت کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>