تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دبئی میں مسافروں کیلئے ائیر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  19 جون‬‮ 2017   |    06:18     |     بین الاقوامی

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی کو سمارٹ سٹی کا رنگ دینے کی کوششیں جاری ہیں جس میں رہائشیوں کی سہولت کیلئے اب جدید ایئر ٹیکسی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے ۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ائیر ٹیکسی کی سیکیورٹی اینڈ سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹرائل آپریشن اس سال کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔اتھارٹی نے جرمن وولو کاپٹر کمپنی جو کہ ایسی فضائی گاڑیاں بنانے میں ماہر ہے کیساتھ اس طرز کی گاڑیاں

بنانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ایک خودمختار ایئر ٹیکسی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ دو مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔اس نئی سہولت کا آغاز امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المختوم کی ہدایات کے پیش نظر کیا گیا ہے جو دبئی کو ایک جدید اور سمارٹ سٹی بنانا چاہتے ہیں۔ اسکے علاوہ 2030 تک دبئی کے ٹرانسپورٹ کے ایک چوتھائی حصے کو خودمختار ٹرانسپورٹ میں بدلنے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>