تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ نئی تصور جاری

  19 جون‬‮ 2017   |    10:24     |     بین الاقوامی

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ نئی تصور جاری کردی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا، ٹیرین وائٹ کی سالگرہ کے موقع پر ماں بیٹی کے خوشی کے لمحوں کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی

ٹیرین وائٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بیٹی خوشی کے لمحات سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اپنے پیغام میں جمائما خان نے کہا شاندار خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بلایا اور اس کے ساتھ بہترین وقت گزارا جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جمائما خان نے کہا کہ ٹیرین وائٹ جب بھی میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں بہت ہمیشہ خوش ہوتی ہوں۔ انہوں نے ٹیرین وائٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو بھی میں جانتی ہوں ان میں ٹیرین وائٹ بہت زیادہ عقلمند، بہادر، مستند اور متاثرکن ہے۔ جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی کو پیاربھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں ”مس“ کرتی ہوں۔ جمائما خان کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ اس تصویر اور پیار بھرے پیغام کو دیکھ کر لوگوں نے ماں بیٹی کے پیار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان دونوں کو سراہا، دوسری جانب عمران خان جو ٹیرین وائٹ کے حقیقی والد ہیں نے اپنی بیٹی کو سالگرہ اس کے ساتھ منانا تو دور کوئی پدرانہ شفقت کا پیغام تک جاری نہیں کیا اور نہ ہی اپنی حقیقی بیٹی کو ملنے بیرون ملک گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>