تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مصرمیں مسافر ٹرینوں کےدرمیان تصادم‘ 43 افراد ہلاک

  12 اگست‬‮ 2017   |    10:18     |     بین الاقوامی

قاہرہ (ڈیلی آزادویب ڈیسک) مصر کے شہر اسکندریہ میں دوٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 133 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 43 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ

سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریل فنی خرابی کےباعث کھڑی تھی کہ دوسری ریل روانی میں ٹکرا گئی جس کے باعث خوف ناک حادثہ رونما ہوا۔نائب وزیرصحت شریف وادی کا ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسکندریہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ نومبر 2012 میں مصر میں ایک ریل اسکول کے بچوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی جس میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد آج پیش آنے والے حادثے کو ملک میں ریل کا سب سےبڑا حادثہ قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2002 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ نومبر 2012 میں مصر میں ایک ریل اسکول کے بچوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی جس میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد آج پیش آنے والے حادثے کو ملک میں ریل کا سب سےبڑا حادثہ قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2002 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>