تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وہ علاقہ جہاں خواتین کو مہینے کے خاص ایام کے دوران گھر سے نکال دیا جاتا ہے

  12 اگست‬‮ 2017   |    10:25     |     بین الاقوامی

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) حیض و نفاس خواتین کی زندگی کی حصہ ہے، جسے دنیا بھر میں معمول کا فطری عمل سمجھا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں حیض کے دوران خواتین سے اس قدر نفرت کی جاتی ہے کہ انہیں گھر سے ہی نکال دیا جاتا ہے اور وہ اپنے یہ دن گھر سے باہر گزار کر واپس آتی ہیں

۔ فرانس 24کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک نیپال ہے، جہاں دیہی علاقوں کے ہندوؤں میں یہ قبیح روایت آج بھی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے گھروں سے دور جھونپڑیاں بنا رکھی ہیں۔ جب بھی کسی ہندوخاتون کو ماہواری آتی ہے تو وہ گھر سے نکل کر اس جھونپڑی میں جا بستی ہے اور تب تک وہیں رہتی ہے جب تک اس کے مخصوص دن ختم نہیں ہو جاتے۔ اس دوران وہ ایک پل کے لیے بھی اپنے گھر آنے کی جرات نہیں کر سکتی۔نیپال میں اس رسم کو ”چھاؤپڑی“ کہا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب نیپال حکومت نے اس غیرانسانی روایت کے خلاف ایک قانون بنایا ہے۔ جس کے تحت ماہواری کے دوران خواتین کو گھر سے بے دخل کرنے پر جرمانے اور قید کی سزا دی جائے گی۔ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ جو بھی مخصوص دنوں میں خواتین کو الگ رہنے پر مجبور کرے گا اسے 3ماہ جیل اور 3ہزارنیپالی روپے جرمانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چھاؤپڑی کو ہندو مذہب سے منسلک کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ مخصوص دنوں میں عورت ناپاک ہو جاتی ہے اور اسے چھونا بھی پاپ ہوتا ہے۔ یہ قبیح روایت صرف نیپال ہی میں نہیں، بھارت کے بعض علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ بالخصوص ان دنوں میں خواتین کو مندر میں جانے سے روک دینے کی روایت تو بھارت میں وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>