تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کوالا لمپور کےاسکول میں آتشزدگی،طلبا سمیت25افراد جاں بحق

  14 ستمبر‬‮ 2017   |    10:17     |     بین الاقوامی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5بجکر 15 منٹ پر پیش آیا،

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5بجکر 15 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں کو لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے، کہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں کو لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے، کہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>