تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت کئی دنوں تک تحقیقات

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:24     |     بین الاقوامی

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک)ڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت کئی دنوں تک تحقیقات میں عدم تعاون کے بعد اب راز اگلنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی پریت نے اپنا جرم قبول کرلیا حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔ہنی پریت پر پنچکولہ میں تشددبھڑکانے کا الزام ہے جس میں 36افراد کی موت اور اربوں کی املاک کو نقصان

پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت کے لیپ ٹاپ سے حاصل کئے گئے تشدد کی کارروائیوں کے پروگرام کو پختہ ثبوت سمجھا جارہا ہے۔ادھرروہتک کی سناریا جیل میں سی بی آئی نے گرمیت سے 3گھنٹے تک تفتیشی کارروائی کی ۔ ڈیرہ سے منسلک بعض لوگوں نے الزام لگایا کہ گرمیت نے انہیں نامرد بنایا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت کی دوست سکھدیپ نے پولیس کو کچھ معلومات دیں جس سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔پولیس نے ہنی پریت اور راکیش اروڑا سے 400سوالات پوچھے جن میں سے ہنی پریت نے 85سوالات کے جواب دیئے ،باقی سوالات پر وہ خاموش رہی یا اپنے بیانات بدلتی رہی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>