تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:40     |     بین الاقوامی

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی میںچار منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 17 افر

اد ہلاک اور ملبے تلے دب کر 22 فراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹے بعد مزید 3 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 300 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران کارکن زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>