تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بیوی سے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    08:24     |     بین الاقوامی

ریاض (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک )سعودی شہری نے اپنی ہونے والی بیوی سے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا کیونکہ خاتون نے گاڑی چلانے کی اجازت مانگی تھی سعودی شہری نے اپنی ہونے والی بیوی سے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا کیونکہ خاتون نے گاڑی چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت

ملنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں ایک شخص نے نکاح سے صرف چند منٹ قبل اس وقت شادی سے انکار کردیا جب خاتون کے والد نے بیٹی کی خواہش کو دلہے کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی کے پاس اپنی گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے۔ اس لیے بیٹی کو شادی کے بعد ڈرائیورنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر دولہا چونک گیااور غصے میں آکرشادی سے انکار کردیا۔تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کا اطلاق آئندہ برس ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>