تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

طالبان کاپولیس چوکیوں پرحملہ،22 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:35     |     بین الاقوامی

قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان نے ملک کے جنوبی صوبے قندھارکے مختلف مقامات پرپولیس کی ایک درجن سے زائدچوکیوں پرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں22 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ لڑائی میں45 جنگجو ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئےجبکہ حملہ آوروں کوکسی چوکی پرقبضہ نہیں کرنےد یاگیا۔تفصیلات

کے مطابق ترجمان قندھارپولیس ضیادرانی نے صحافیوں کوبتایاکہ چھ گھنٹوں کے دوران طالبان نے ایک درجن سے زائدپولیس چوکیوں کونشانہ بنایالیکن ترجمان کےبقول وہاں تعینات اہلکاروں نے حملہ آوروں سے بھرپورمقابلہ کیااورانہیں کسی چوکی پرقابض نہیں ہونے دیا۔ترجمان کے مطابق بعدازاں مزیدکمک اورفضائی مددپہنچنے کے بعدطالبان کے حملے کوناکام بنادیاگیا۔افغان طالبان کے ایک ترجمان نے صحافیوں کوبھیجے جانیوالے ایک پیغام میں دعویٰ کیاہے کہ حملوں کے دوران انہوں نے 43 پولیس اہلکاروں اور ایک مقامی ملیشیا کے رضاکاروں کو ہلاک کیا جب کہ 13 گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>