تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سرکاری ملازمین تحفہ لیتے پائے گئے تو جیل جائیں گے،سعودی پبلک پراسیکیوشن کا پیغام

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:19     |     بین الاقوامی

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے کسی بھی مد میں کسی قسم کا تحفہ قبول نہ کریں بہ صورت دیگر رشوت ستانی کے جرم میں سزا کے مستحق ہوں گے.تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی سرکاری ملازمین کے لیے سخت اقدامات کرتے ہوئے رشوت ستانی کے خلاف بھرپور مہم

چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرکاری ملازمیں کے ضابطہ اخلاق کا تعین کیا گیا ہے.سعودی حکومت کے پبلک پراسیکیوشن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس میں سرکاری ملازمین کو تحفے تھائف لینے سے متنبہ کیا گیا ہے.اپنے پیغام میں پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو سرکاری ملازم اپنے یا کسی اور شخص کیلئے کسی شخص کا کام کرنے سے قبل کسی تحفے کی فرمائش کرے گا یا بغیر پیشکش کے بھی کوئی تحفہ قبول کرے گا تو اسے قابل گرفت جرم تصور کیا جائے گا.سعوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کسی کام سے پہلے کسی سے کوئی تحفہ لیتا پایا گیا تو اسے سرکاری اثر و نفوذ کا نا جائزاستعمال کرنے والا شمار کیا جائے گا اور ایسے ملازمین کو رشوت ستانی کی سزا دی جائے گی.

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>