تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتے

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:32     |     بین الاقوامی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ اسرائیل کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسرائیل کی وزارت داخلہ کے محکمہ حدود کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے کا ارادہ

رکھنے والے 20 افراد پر مشتمل یورپی وفد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس فیصلے کی وجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ وفد میں شامل افراد اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ماہِ مارچ میں ایک قانون جاری کیا تھا جس کی رُو سے بائیکاٹ تحریک کی حمایت کرنے والے غیر ملکی اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتے۔بائیکاٹ تحریک سال 2005 میں قائم ہوئی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے، اسرائیل کے عرب فلسطینیوں کو مساوی حقوق کی فراہمی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کے احترام سے متعلق کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>