تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی ریاست اترپردیش میں خاندان کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کے

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:51     |     بین الاقوامی

بھارت ،مظفرنگر (ڈیلی آزادنیو زڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں خاندان کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کو اپنے ہی خاندان کے افراد نے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مظفر نگر کے چھوٹے سے گاں دھنیدا میں پیش آیا، تاہم اب ریپ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ لڑکی کو

ریپ کا نشانہ بنانے والے افراد میں ان کا والد، بھائی اور 2 چچا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے کے جرم میں اپنی ہی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے والد اور بھائی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اسٹیشن ہاس آفیسر (ایس ایچ او) کشال پل سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ اپنے ہی خاندان کے مردوں نے انہیں ریپ کرنے کے بعد دھمکایا، اورانہیں گھر تک ہی محدود کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی چند ماہ قبل پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ریپ کیسز کی شرح کئی ممالک سے زیادہ ہے، صرف 2015 میں ہی ہندوستان بھر میں ریپ کے 34 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ درج کیے گئے تھے، جب کہ درج نہ ہوپانے والے واقعات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔بھارتی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق 2015 میں ریپ کے 34 ہزار 651 کیسز ریکارڈ کیے گئے، تاہم زیادتی کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ اصل اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور کئی کیسز بدنامی کے ڈر کی وجہ سے ریکارڈ نہیں ہوتے۔اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زیادتی کے 4 ہزار 500 کے لگ بھگ کیسز رجسٹر ہوئے جو کسی بھی بھارتی ریاست میں ریپ کے رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>