تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائل داغ دیا ،امریکہ کی بھی تصدیق

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:08     |     بین الاقوامی

سیوئل(ویب ڈیسک)دہشتگردی کی حمایت کرنیوالا ملک قرار پانے اور امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شمالی کو ریا نے بین البراعظمیٰ سطح پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ماہ کے وقفے کے بعد نیوکلیئر بیلسٹک میزائل شمالی کوریا

کے جنوبی صوبے پیا نگ سانگ سے داغا گیا،تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاپان کے کس حصے پر گرا تاہم پینٹاگون کے ابتدائی تخمینے کے بعدیہ میزائل تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کے اقتصادی زون میں جاگرا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا رواں سال کئی میزائل تجربے کر چکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس میزائل کی کم ازکم رینج 13000 کلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکاداغاگیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا، صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریانے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائرکیا، شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں. ادھر ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شمالی کوریاکے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں شمالی کوریاکے بیلسٹک میزائل تجربے پرصدرٹرمپ کوبریفنگ دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>