تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی پھانسی کی کارروائی کی

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:14     |     بین الاقوامی

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )عراق کے سابق صدر صدام حسین کی پھانسی کی کارروائی کی نگرانی کرنے والے فوجی کی جانب نئی اور دل چسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مذکورہ فوجی کے مطابق صدام اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سکون سے سرشار تھے اور ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ چھائی ہوئی تھی۔فوجی نے بتایا ہے کہ صدام حسین نے اپنی پسند کا ناشتہ طلب کیا اور اس کے بعد وضو کر کے

نمازِ فجر ادا کی۔ پھر وہ پھانسی کے فیصلے پر عمل درامد کے انتظار میں اپنے بستر پر بیٹھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے لگے۔فوجی کے مطابق امریکی فوجی اہل کار صدام کی مسکراہٹ سے بہت زیادہ خوف محسوس کر رہے تھے اور موت کا سامنا کرتے ہوئے صدام کے انتہائی سکون کے سبب ان فوجیوں کا گمان تھا کہ عنقریب کوئی بم دھماکا کر دیا جائے گا۔فوجی نے یہ بھی بتایا کہ "صدام نے ایک پہرے دار سے بڑا گرم کوٹ طلب کیا کیوں کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ سردی سے کپکپاتی حالت میں نمودار ہو اور اس کے عوام یہ گمان کر لیں کہ ان کا سابق صدر موت سے خوف زدہ ہے"۔فوجی نے خاص طور پر بتایا کہ صدام حسین مسکراتا رہا یہاں تک کہ کلمہ شہادت دہراتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گیا۔سابق عراقی صدر کی یہ مسکراہٹ اس کی موت کے بعد بھی ایک پہلی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>