تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:25     |     بین الاقوامی

ماسکو(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز’ فلسطینی عوام کے عالمی یوم یک جہتی‘ کی مناسبت سے صدر محمود عباس کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا جس میں صدرپیوٹن نے کہا کہ

سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرقی وسطی کے چار رکنی گروپ میں شامل روس فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کی شورش زدہ صورت حال سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا حصول ممکن ہو سکے جس کیلیے اسرائیلی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ 1967ء کے معاہدے اور سرحدی تعین کے قانون کا احترام کرے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>