تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایران میں 6.3 شدت کا تازہ زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:10     |     بین الاقوامی

تہران (ویب ڈیسک )ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں جمعہ کو آنے والے زلزلے سے اب تک چالیس سے زاید افراد کے زخمی ہونے اور درجنوں عمارتوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی جیولوجیکل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کرمان شاہ سے 58 کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل

پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر کرمان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے زیادہ نقصان صوبہ کرمان میں ہوا ہے جہاں حکام کے مطابق اب تک کم از کم 14 دیہات میں درجنوں مکانات گرنے کیاطلاع ہے۔ تاہم حکام کے مطابق انہیں اب تک زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے بعد ایرانی فوج اور ملیشیا کے دستے، امدادی کارکن اور سونگھ کر سراغ لگانے والے کتوں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جمعے کی دوپہر تک 51 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جس کے باعث زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں لگ بھگ تین ہفتے قبل7.3 شدت کے زلزلے سے 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جب کہ درجنوں دیہات اور قصبے تباہ ہوگئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زاید بیان کی جاتی ہے۔ کے زلزلے سے 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جب کہ درجنوں دیہات اور قصبے تباہ ہوگئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زاید بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بین الاقوامی خبریں

 
 

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>